۔100 کروڑ ویکسین کا دعویٰ غلط : شیوسینا

   

Ferty9 Clinic

ممبئی: شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے الزام لگایاہے کہ ملک میں اینٹی کوویڈ 19 ویکسین کی 100 کروڑ خوراکیں فراہم کرنے کا وعدہ جھوٹا ہے اور اب تک اہل شہریوں کو 23 کروڑ سے زیادہ خوراکیں نہیں دی گئی ہیں۔مہاراشٹرا کے ناسک میں ایک پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے راوت نے کہا کہ وہ ثبوت دیں گے کہ 100 کروڑ کی ویکسینیشن کا دعویٰ جھوٹا ہے۔کسی کا نام لیے بغیر راجیہ سبھا رکن نے کہاہے کہ آپ کتنا جھوٹ بولیں گے؟ شیو سینا کے چیف ترجمان نے دعویٰ کیا، پچھلے 15دن میں 20 ہندو اور سکھ مارے گئے۔17 سے 18 فوجی شہید ہوئے۔ چین اروناچل پردیش اور لداخ میں مسائل پیدا کر رہا ہے، لیکن ہم 100 کروڑ ویکسینیشن کا جشن منا رہے ہیں، جو درست نہیں ہے۔