نئی دہلی ۔ 17 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے یہاں بارہ پلہ فلائی اوور کے قریب تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ایک سو کروڑ روپئے مالیت کی ہیروئن برآمد کی ہے۔ پولیس نے کہا کہ محمد ہاشم (32 سال)، محمد شبیر (49 ) اور نریش کمار (49) تمام متوطن اترپردیش ڈرگس کاروبار میں ملوث ہیں۔