حیدرآبادیکم جنوری ( سیاست نیوز) ایلا ریڈی کے منڈل رام ریڈی کے کناپور تانڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون سندھیا نے 108 ایمبولنس میں جڑواں بچوں کو جنم دیا ۔ خاتون کو نے دواخانہ جانے 108 کو اطلاع دی ۔ایمبولنس آنے پر اس میں حاملہ خاتون کو کاماریڈی ایریا دواخانہ منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ۔ 108 ۔ ای ایم ٹی مسٹر سرینواس نے بتایا کہ ماں اور نومولود بچے صحت مند ہیں۔