واشنگٹن ۔6 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اخبارات میںشائع حالیہ رپورٹ کے مطابق ساری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے ۔ 11,000سائنسدانوں نے ماحولیاتی ایمرجنسی کا اعلان کیاہے اور اس سے بھیانک نتائج برآمد ہونے کا انتباہ دیاہے ۔ کرہ ارض پر انسانوں کو ماحولیاتی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس سائنسدانوں نے یہ بھی دھمکی دی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے ہونے والے لاحق خطرات اس وقت تک برقرار رہیں گے تاوقتکہ اس پر قابو پانے کیلئے متبادل بڑے انتظامات نہ کئے جائیں ۔ 40سال سے عالمی ماحولیات پر مذاکرات کے باوجود چند ایک اقدامات کے سواء کچھ نہیں کیا گیا ۔ہم تمام اس خطرہ سے نمٹنے کی تیاری کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں ۔