۔119مراکز رائے دہی پر صرف خاتون عملہ تعینات

   

حیدرآباد۔/10 اپریل، ( سیاست نیوز) لوک سبھا انتخابات میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ رائے دہی کو یقینی بنانے کیلئے تلنگانہ میں 119 خاتون پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں تمام پولنگ اسٹاف خواتین پر مشتمل ہے۔ لیکن ان پولنگ مراکز پرمرد بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں۔ خاص کر ضلعی اور دیہی علاقوں میں خواتین میں رائے ہی کے رجحان کو فروغ دینے کے مقصد سے ویمن پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں 24 ویمن پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

تلنگانہ میں 3 تا 9 مئی
ایمسٹ 2019 امتحان
حیدرآباد۔/10اپریل،(سیاست نیوز)تلنگانہ میں ایمسٹ امتحانات 3 تا9 مئی منعقد ہوں گے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جملہ 2 لاکھ 14 ہزار 364 درخواستیں وصول ہوئیں۔ اس میں انجینئرنگ شعبہ کیلئے ایک لاکھ 40 ہزار 417 اور میڈیکل اسٹریم کیلئے 73 ہزار 835 درخواستیں داخل کی گئی ہیں-