اوکلاہوما (امریکہ): مجرمانہ ذہنیت کے لوگوں کا دماغ کافی شاطر ہوتا ہے۔ جرم کرکے کیسے بچ نکلنا ہے ، یہ انہیں بخوبی معلوم ہوتا ہے۔ گزشتہ دنوں امریکہ کے ایک ہاسپٹل میں پولیس نے 12 سال کی بچی کی آبروریزی کرکے اس کو حاملہ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ اس شخص نے پہلے تو معصوم کی آبروریزی کی اور اس کو حاملہ بنادیا اور پھر خود ہی اس کو ہاسپٹل میں زچگی کیلئے لے کر پہنچا۔ اس دوران اس شخص نے خود کو بچی کا باپ بتانے کا ڈرامہ کیا ، لیکن بچی نے اس کا پردہ فاش کردیا۔یہ واقعہ امریکہ کے اوکلاہوما کے ٹولسا علاقہ میں پیش آیا۔ ایک بارہ سال کی بچی اسپتال میں درد زہ کی حالت میں داخل ہوئی تھی۔ بچی کے ساتھ 24 سال کا جوان شخص بھی تھا۔ دونوں ہاسپٹل میں کسی نارمل جوڑے کی طرح آئے تھے۔ اس شخص نے بچی کی عمر فارم میں غلط بھری تھی ، لیکن لیبر روم میں ڈاکٹرس کو بچی کی عمرکے بارے میں شک ہوا۔ جب بچی سے ڈیلیوری کے دوران پوچھا گیا تو اس نے آبروریزی اور حمل کی بات بتادی۔ اس کے بعد وہاں پہونچی پولیس نے فوراً اس نوجوان کو گرفتار کرلیا۔