حیدرآباد: سپریم کورٹ نے مرکزی اداروں کو انٹرمیڈیٹ کے نتائج 31 جولائی تک جاری کرنے کی ہدایت دی ۔ عدالت نے نتائج کی اجرائی کیلئے اسسمنٹ کی تکمیل کو مزید 10 دن کی مہلت دی ۔ عدالت نے کہا کہ ابھی تک 21 ریاستوں میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کو منسوخ کردیا گیا ۔ عدالت نے سی بی ایس سی اور آئی سی ایس سی کو ہدایت دی کہ جاریہ ماہ طلبہ کے نشانات کے متبادل کے طور پر کوئی فیصلہ کریں اور اسی بنیاد پر نتائج کا اعلان کیا جائے ۔ عدالت نے کہا کہ دیگر ریاستوں کے بورڈس کی طرح سی بی ایس سی اور آئی سی ایس سی کو 31 جولائی تک نتائج کا اعلان کرنا چاہئے ۔ دونوں بورڈس کی جانب سے عدالت میں رہنما خطوط پیش کی گئیں جس کے ذریعہ وہ نتائج جاری کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت نے حلفنامہ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کسی بھی خامی کے بغیر نتائج جاری کئے جائیں۔ بعض طلبہ اور سرپرستوں کی جانب سے امتحانات کے انعقاد سے متعلق درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا۔ ملک میں 21 ریاستوں نے امتحانات کو منسوخ کیا جبکہ صرف 6 ریاستوں میں امتحانات منعقد ہوئے ۔