۔12 کیلو وزنی ہاتھی اور شیر کے دانت مالیتی 1.14 کروڑ روپئے ضبط

   

کولکتہ۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس حکام کے مطابق کلکتہ میں 12 کیلو وزنی ہاتھی دانت اور 4 عدد شہر کے دانت کو جن کی کل مالیت 1.14 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے، ضبط کرلی گئی۔ ایک اطلاع پر اس ریاکٹ کے اہم افراد سلمہ بیگم اور اس کے شوہر حبیب اللہ کو سیلڈھار ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرلیا گیا۔ سلمہ بیگم کے پاس سے 4.27 کیلوگرام ہاتھی دانت دستیاب ہوئے۔ حکام کے مطابق اس نے ان اشیاء کو آسام سے اسمگل کیا تھا اور اپنے شوہر کے حوالے کرنے کے لیے کلکتہ لے آئی تھی جس کو گرفتار کرلیا گیا۔ حبیب اللہ کلکتہ، سلیگوری اور گوہاٹی یونٹس میں گئیں۔ اسمگلنگ کیس میں مطلوب ہے۔ اس سے قبل اس نے 48.79 کیلو گرام ہاتھی دانت اور ہاتھی دانت کے مجسموں کو جس کی مالیت 6.01 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ اسمگل کرنے کی کوشش کیا تھا۔