شمس آباد 5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ شمس آباد پر کسٹم عہدیداروں نے ایک خاتون مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1209 گرام سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایک سوڈانی خاتون بذریعہ دوبئی شمس آباد ائرپورٹ فلائیٹ نمبر EK524 کے ذریعہ پہونچی جس کی تلاشی لینے پر اسکے کپڑوں کے اندر 1209 گرام سونادستیاب ہوا جس کی مالیت 58 لاکھ روپئے بتائی گئی ۔ مقدمہ درج کرکے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔