نئی دہلی، 27 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)ملک میں آدھار کارڈ ہولڈروں کی تعداد 125 کروڑ کے پار پہنچ گئی ہے ۔ یونک آڈینٹی فیکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی)نے جمعہ کو بتایا کہ آدھار منصوبہ کے تحت 125 کروڑ لوگوں نے آدھار کارڈبنائے ہیں، جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔ ملک کے 125 کروڑ سے زیادہ لوگوں کے پاس ان کی 12 اعداد کی خصوصی شناختی کارڈ ہے ۔ الیکٹرونکس اینڈ اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت نے بتایا کہ یہ کامیابی آدھار ہولڈروں کے ذریعہ بنیادی شناخت دستاویز کے طور پر آدھار کے تیزی سے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے حاصل ہو ئی ہے ۔ اس نے بتایا کہ آدھار پر مبنی رجسٹرڈ خدمات کی ابتدا سے ابتک تقریبا 37000 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔