۔13 جرائم میں ملوث ماؤ نواز گرفتار

   

حیدرآباد۔/27نومبر، ( پی ٹی آئی) ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی ) کے ایک چھاپہ مار رکن کو ضلع بھدرادری ۔ کتہ گوڑم میں گرفتار کرلیا گیا وہ 13 مختلف جرائم میں ملوث تھا۔ 38 سالہ ماڈیوی عرف نرسمہا راؤ کو سی آر پی ایف اور ضلع پولیس کی ایک خصوصی پارٹی کی مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم کے دوران گرفتار کیا۔ دوران تفتیش اس نے بتایا کہ وہ 2017 میں سی پی آئی ( ماؤ نواز ) میں شامل ہوا تھا اور اب دیہی پارٹی کمیٹی ( آر پی سی ) کے ماؤ نوازوں کے رکن کی حیثیت سے چیرسر مقامی تنظیمی دستہ میں کام کررہا تھا۔ ماڈیوی 13جرائم میں ملوث ہے جن میں ان دو دیہاتیوں کا قتل بھی شامل ہے جنہیں اس نے پولیس کا مخبر قرار دیتے ہوئے قتل کردیا تھا۔