البامہ، یو ایس ۔ 4 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) البامہ میں ایک 14 سالہ لڑکے نے اپنے پانچ ارکان خاندان کو گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے بعد اس نے بندوق پھینک دی اور فوری پو لیس کو فون کیا ۔ پو لیس نے اسے گرفتار کرنے کے بعد پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور 14 سالہ لڑ کا بھی پو لیس کے ساتھی تعاون کر رہا ہے اور اب 9mm ہینڈ گن کو تلاش کیا جا رہا ہے جس کے بارے میں اس نے کہا تھا کہ فائرنگ کے بعد اس نے پاس ہی بندوق کو اچھال کر پھینک دیا ۔ لائم اسٹون کاؤنٹی شیریف کے دفتر سے جاری ایک بیان میں یہ تفصیلات بتائی گئیں۔
