۔14 سعودی اسکالر محققین کی عالمی فہرست میں شامل

   

Ferty9 Clinic

ریاض ۔23 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے عالمی سطح پر علم اور تحقیق کے میدان میں بھی ایک نیا اعزاز حاصل کیا ہے۔ سعودی عرب کی کنگ عبد اللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAUST) کے 14 اسکالر اور تدریسی عملے کے ارکان 2019ء میں محققین کی عالمی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ ان اہل علم کو ان کی علمی کاوشوں اور تحقیقی میدان میں ان کی تحقیقات کی بین الاقوامی جرائد میں اشاعت کی بناء پر شامل کیا گیا ہے۔کاسٹ کے صدر ٹونی چن نے کہا کہ یونیورسٹی کو بطور ریسرچ اکیڈمک ادارے اور اس کے فیکلٹی ممبران کی عالمی فہرست میں شمولیت پر فخر ہے۔ کنگ عبداللہ سائنس وٹیکنالوجی دْنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔ یونیورسٹی کے 14 اسکالر کی بین الاقوامی محققین کی فہرست میں شمولیت 10 سالہ کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔