۔14 محفوظ ملکوں کے شہریوں کو یوروپ میں داخلہ کی اجازت

   

بروسیلز۔کورونا وائرس کی وباء سے محفوظ 14 ملکوں کے شہریوں کو یوروپی یونین کی جانب سے یوروپ میں داخلہ کی اجازت دیدی گئی ہے ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا اس حوالہ سے کہنا ہیکہ امریکہ، برازیل اور چین یوروپی یونین کی اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ مذکورہ خبر رساں ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوروپی یونین کے شہریوں کیلئے بھی یونین کے اندر سرحدی کنٹرول ختم کر دیئے گئے ہیں۔