دنتے واڑہ : ضلع دنتے واڑہ کے کرندل تھانہ میں نکسل متاثرہ علاقے میں واقع گمیاپال گاوں کے دوانعامی نکسلیوں سمیت 14 نے خودسپردگی کی ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ابھیشیک پلّو نے بتایا کہ کرندل تھانہ میں ایک ایک لاکھ کے انعامی نکسلیوں بامن مڈیامی اور راجو مڈیامی، ہڑماکوواسی، نندا مڈیامی، جوگا پنجام، ہورّا مڈیامی، سومڈو مڈامی، نندا ماڈوی، سومڈو کونجام، لکھما مڈیامی، ہورا منڈاوی، بدھرام مڈامی، چیتنا ناٹیہ منڈلی ممبر دیوا پنجام اور بھیما مڈیامی نے کل سپردگی کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اب تک ضلع میں 63 انعامی نکسلیوں سمیت 240 نکسلی سرنڈرکرچکے ہیں۔ ضلع بیجاپور میں پولیس نے دس ہزار کے انعامی نکسلی کوسا سوڈھی عرف سودرو کو گرفتار کیا ہے ۔