۔15خواتین کو پیش کئے گئے ‘ناری شکتی پرسکار2019

   

نئی دہلی8مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) صدر رام ناتھ کووند نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اتوار کو خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرے میں غیر معمولی اور قابل ذکر رول ادا کرنے والی 15 خواتین کو ‘ ناری شکتی پرسکار ایوارڈ 2019’ سے نوازا۔راشٹرپتی بھون میں منعقد اس تقریب میں خواتین و اطفال ترقیات کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے علاوہ وزارت کے سینئر افسران اور معزز شخصیت موجود تھے ۔اعزاز حاصل کرنے والی خواتین میں- آندھرا پردیش میں سریکاکلم کی پدالا بھودیوی، بہار میں مونگیر کی بینا دیوی، جموں و کشمیر میں سری نگر کی عارفہ جان، جھارکھنڈ میں سرائے کیلا کھارسوان راج نگر کی چامي مرمو، لداخ میں لیہہ کی نلجا وانگمو، مہاراشٹر میں پونے کی رشم اردھواریش، پنجاب میں پٹیالہ کی سردارنی مان کور، اترپردیش میں کانپور کی کلاوتی دیوی، اتراکھنڈ میں دہرادون کی تاشي اور ننگاشي ملک، مغربی بنگال میں کولکتہ کی کوشکي چکرورتی، کیرالہ میں الپزا کولم کی بھگیرتھي اماں کارتھیایني اور انڈین ایئر فورس میں مدھیہ پردیش، ریوا کی اونی چترویدی، بہار دربھنگہ کی بھاؤنا کنٹھ اور اترپردیش، آگرہ کی موہنا سنگھ کو‘ناری شکتی پرسکار-2019’پیش کیا گیا۔کیرالہ میں الپزا کی بھگیرتھي اماں ضعف کی وجہ سے ایوارڈ قبول کرنے راشٹر پتی بھون نہیں آ سکیں۔ 2019 کے ناری شکتی پرسکارزراعت، کھیل، دستکاری، جنگلات ، وائلڈ لائف کے تحفظ، مسلح افواج اور تعلیم کے میدان میں پیش کئے گئے۔ ناری شکتی پرسکار بین الاقوامی یوم خواتین کے انعقاد کے موقع پر 8 مارچ 2020 ء کو ایک تقریب میں جو راشٹراپتی بھون میں منعقد کی گئی تھی۔ خواتین کو عطا کئے گئے۔ جس کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ این ڈی اے حکومت صنفی مساوات کو اپنے ایجنڈہ میں ترجیح دیتی ہے۔