‘۔15مئی سے فضائی کرایوں میں اضافہ ؟

   

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی ٹریولنگ ایجنسیوں نے کہا ہے کہ ہوائی جہازوں کے ٹکٹ 15 مئی سے مہنگے ہو جائیں گے۔ الامارات الیوم کے مطابق ٹریولنگ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ’اپریل میں ٹکٹوں کے اوسط نرخوں میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارچ کے مقابلے میں اپریل کے دوران ٹکٹ کے نرخ مستحکم رہے‘۔ ٹریولنگ سروسز کی اسپیشلسٹ کمپنی ویجو نے بتایا کہ ’اپریل کے دوران امارات آنے جانے والی پروازوں کے ٹکٹوں کے اوسط نرخ 446 ڈالر (1638 درہم) رہے جبکہ مارچ میں صورتحال مختلف تھی۔ 438 ڈالر (1608 درہم) میں ٹکٹ دستیاب تھا‘۔