۔15 نوکریوں کیلئے 11,000 درخواستیں

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے گوالیار میں چپراسی ، ڈرائیور اور چوکیدار کی 15 نوکریوں کے لئے شہر میں ہفتہ اور اتوار کو لگ بھگ 11,000 بے روزگار نوجوانوں کا مجمع اکٹھا ہوگئے۔ یہ لوگ نہ صرف اندرون ریاست سے آئے بلکہ پڑوسی اترپردیش کے درخواست گذار بھی اِس بھیڑ میں نظر آئے۔ جابس کے لئے درکار قابلیت دسویں جماعت کامیاب رکھی گئی لیکن نوکری کے لئے درخواست دینے والوں میں گریجویٹس،پوسٹ گریجویٹس، انجینئرس حتیٰ کہ ایم بی اے بھی شامل تھے۔