۔15 ڈسمبر کو ایک روزہ آٹو بند

   

حیدرآًاد 28 نومبر : تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا کہ شہر میں 15 ڈسمبر کو ایک روزہ آٹو بند کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ شہر میں پڑوسی اضلاع کے آٹوز کی غیر مجاز نقل و حرکت کو روکنے میں پولیس اور آر ٹی اے حکام کی غفلت کے خلاف اس بند کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ آندھرا پردیش کی طرح تلنگانہ میں بھی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ آٹو ڈرائیورس کو 10 ہزار روپئے کی امداد فراہم کریں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی امان اللہ خان نے الزام عائد کیا کہ اولا اور اوبیر انتظامیہ کی جانب سے شہر میں غیر مقامی اور دوسرے اضلاع کے آٹوز چلائے جا رہ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس طرح آٹو ڈرائیورس کی حق تلفی ہو رہی ہے ۔ ایسے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے ۔