۔15 ڈسمبر کو ایک روزہ آٹو بند

   

حیدرآباد۔ 30 نومبر ( سیاست نیو ز ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دونوں شہروں میں 15 ڈسمبر کو ایک روزہ آٹو بند کا اعلان کیا ہے ۔کہا گیا ہے کہ پڑوسی اضلاع کے آٹوز کو غیر قانونی طور پر شہر میں چلائے جانے کے خلاف بطور احتجاج اس بند کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر محمد امان اللہ خان نے الزام عائد کیا کہ اولا اور اوبیر انتظآمیہ کی جانب سے پڑوسی ریاستوں کے آٹوز کو غیر قانونی طور پر شہر منتقل کرکے چلایا جا رہا ہے ۔ جے اے سی کا مطالبہ ہے کہ ایسے غیر قانونی آٹوز کو ضبط کیا جائے اور انہیں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ کمیٹی چیف منسٹر سے مطالبہ کیا کہ آندھرا پردیش کی طرح تلنگانہ میں بھی آٹوڈرائیورس کو 10 ہزار روپئے کی امداد فراہم کی جائے ۔