۔150 ٹرینوں اور 50 ریلوے اسٹیشن خانگیانے کا فیصلہ

   

نئی دہلی ۔ 10 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ایک ٹاسک فورس قائم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ علاوہ ازیں 150 ٹرینوں اور 50 ریلوے اسٹیشنوں میں خانگی کارروائیاں’’ تعین مدت کے ساتھ‘‘ جاری رہیں گی۔ اس سلسلہ میں نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے صدرنشین ریلوے بورڈ وی کے یادو کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک بااختیار گروپ قائم کیا جائے گا تاکہ ’’اس عمل کی نگرانی ‘‘ کرسکے۔ کانت نے کہا کہ ریلوے کو 400 ریلوے اسٹیشنوں کو ترقی دے کر عالمی معیار کے اسٹیشن بنانا ہوگا ۔ صرف چند ریلوے اسٹیشنوں کو تاحال ترقی دی گئی ہے ۔ انہوں نے تحریر کیا کہ ’’میں نے وزارت ریلوے کے ساتھ تفصیلی مباحث کئے ہیں جن میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ معاملہ ترجیحی بنیادوں پر تعین مدت کے ساتھ روبہ عمل لایا جائے گا۔ 6 ایرپورٹس کو خانگیانے کے لئے ایسا ہی لائحہ عمل اختیار کیا گیا تھا جو کامیاب رہا۔ بااختیار گروپ معتمدین پر مشتمل ہوگا اور تعین مدت کے ساتھ تجویز کو روبہ عمل لائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آپ پہلے ہی سے اس بات سے واقف ہیں کہ وزارت ریلوے نے ہمیشہ ٹرینوں کی خدمات کو خانگیانے پر غور کیا ہے تاکہ مسافر ٹرینوں کی کارکردگی پہلے مرحلہ میں 150 ٹرینوں کے ساتھ شروع کی جائے گی‘‘۔ انہوں نے بحیثیت رکن کہا کہ انجنیئرنگ ریلوے بورڈ اور رکن ٹریفک ریلوے بورڈ کو بااختیار گروپ میں شامل کیا جائے گا۔ لکھنوتا دہلی روٹ تیجاز ایکسپریس کامیابی سے چل رہی ہے۔