۔1500 روپئے کی مدد ‘ 500 روپئے جرمانہ

   

Ferty9 Clinic

بینکس جانے والی خواتین کو بھی پولیس ہراسانی کی شکایت
حیدرآباد 17 اپریل ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاگو لاک ڈاون میں سفید راشن کارڈ رکھنے والوں کو 12 کیلوچاول اور 1500 روپئے نقد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ تین دن قبل حکومت کی جانب سے لاکھوں سفید راشن کارڈ گیرندوں کے بینک اکاونٹس میں رقومات منتقل کردی گئیں۔ تاہم جب یہ خواتین ‘ جن میں ضعیف العمر اور علیل خواتین بھی شامل ہیں ‘ اپنے بیٹے یا کسی رشتہ دار کے ساتھ بھی بینک جانے کیلئے روانہ ہو رہی ہیں تو پولیس ڈبل سواری کے نام پر روک کر انہیں ہراساںکر رہی ہے ۔ ان کے ساتھ آنے والوں کی گاڑیاں ضبط کی جا رہی ہیںا ور 500 روپئے تک چالان بھی کیا جا رہا ہے ۔ اس طرح حکومت کی جانب سے 1500 روپئے مدد فراہم کرکے 500 روپئے جرمانہ کے نام پر واپس حاصل کرلئے جا رہے ہیں۔ بعض خواتین نے بتایا کہ انہوں نے بینک پاس بک اور رقم آنے کا ایس ایم ایس فون میں پولیس اہلکاروں کو دکھانے کی کوشش بھی کی لیکن پولیس جوانوں نے ان کی ایک نہ سنی اور گاڑی ضبط کرلی اور گاڑیوں پر چالان عائد کردیا گیا ۔