۔15,500 بیڈس فراہم کرنے خانگی میڈیکل کالجس کا اتفاق

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 7 اپریل (پی ٹی آئی) کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے ضمن میں کسی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر دواخانوں میں بستروں کی تعداد بڑھانے حکومت کی درخواست کے جواب میں تلنگانہ کے خانگی میڈیکل کالجوں نے 15,500 بستر فراہم کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کے وائس چانسلر ڈاکٹر کروناکر ریڈی نے منگل کو کہاکہ 21کالجوں نے مجموعی طور پر 15,500 بستر فراہم کرنے سے اتفاق کیا ہے جن میں 1,100 آئی سی یو اور 200 وینٹی لیٹرس شامل ہیں۔