۔16 اگسٹ سے کسانوں کے 50 ہزار روپئے تک قرض معافی اسکیم

   

Ferty9 Clinic

6 لاکھ کسانوں کے بنک کھاتوں میں 2006 کروڑ روپئے جمع ہوں گے ، ہریش راؤ کا اعلان
حیدرآباد /6 اگست ( سیاست نیوز ) وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ کسانوں کے 50 ہزار روپئے تک کی قرض مافی اسکیم پر 16 اگست سے عمل ہوگا ۔ کسانوں کے بنک کھاتوں میں یہ نقد رقم جمع کی جائے گی ۔ وزیر فینانس نے آج بینکرس کا اجلاس طلب کیا ۔ اجلاس میں وزیر زراعت سی نرنجن ریڈی کے علاوہ 42 بنکوں کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ ہریش راؤ نے بینک عہدیداروں کو بتایا کہ چیف منسٹر نے کابینہ اجلاس میں اندرون 50 ہزار قرض رکھنے والے تمام کسانوں کے قرض معاف کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے 15 اگست کو اندرون 50 ہزار قرض والے کسانوں کے قرص معاف کرنے کا اعلان کریں گے ۔ 16 اگست کو 6 لاکھ کسانوں کے بنک کھاتوں میں 2,006 کروڑ روپئے جمع کئے جائیں گے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایات دی کہ وہ بنکوں حکام سے تال میل کرکے قرض معافی کی رقم کسانوں کے بنک اکاونٹس میں جمع ہونے کے انتظامات کریں ۔ کسانوں کے بنک کھاتوں میں نقد رقم جمع ہونے کے بعد چیف منسٹر کے نام سے قرض معافی کا ایک پیغام کسانوں کے فون پر آئیگا ۔ اس میں یہ بتایا جائے گا کہ جن کسانوں کے قرض معاف ہوئے ہیں وہ نیا قرض حاصل کرنے کے اہل ہیں ۔ ہریش راؤ نے بینک حکام کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کے کھاتوں میں جمع قرض معافی رقم کو دوسرے کھاتوں میں جمع نہ کریں اور نہ ہی اس میں کسانوں کو پریشان کریں ۔ جن کسانوں کے قرض بقایاجات صفر ہوگئے ہیں انہیں نئے قرض دئے جائیں ۔ فینانس پرنسپل سکریٹری راما کرشنا راؤ ، زراعت سکریٹری رگھونندن راؤ کے دیگر عہدیدار موجود تھے ۔