۔16 سالہ شیفالی ورما درجہ بندی میں پہلے مقام پر پہنچ گئی

   

دبئی۔4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ٹی20 خواتین ورلڈکپ میں جارحانہ کارکردگی کامظاہرہ کررہی ہندوستان کی16 سالہ نوجوان اوپنر شیفالی ورما آئی سی سی کی تازہ ٹی20 درجہ بندیمیں سرفہرست مقام پر پہنچ گئی۔ شیفالی نے آسٹریلیا میں جاری ورلڈکپ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کا فائدہ اسے بیٹنگ کی درجہ بندیمیں ملا۔ شیفالی نے 19مقامات کی لمبی چھلانگ لگاکر761ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ اس فہرست میں پہلامقام حاصل کرلیا جبکہ نیوزی لیندکی سوزی بیٹس 750ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے ۔ہندوستان کی اسمرتی مندھانا دو مقامات کی تنزلی 701پوائنٹس کے ساتھ ساتویں مقام پرآگئی ہے جبکہ جمیما راڈرگس بھی دو مقام کے نقصان کے بعد 658پوائنٹس کے ساتھ نویں مقام پر پہنچ گئی ہے ۔ ہندوستانی ٹی20ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کاور617پوائنٹس کے ساتھ 12ویں مقام پر قابض ہے ۔تیسرے مقام پر آسٹریلیا کی بیتھ مونی ہے جس کے 746ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ نیوزی لینڈ کی کپتان سوفی ڈیوائن 742پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا کی میگ لیننگ 708پوائنٹس کے ساتھ پانچو یں مقام پر ہے ۔بولروںکی فہرست میں ہندوستان کی پونم یادو چارمقامات کی بہتری کرتے ہوئے 704پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ دپتی شرما723پوائنٹس کے ساتھ پانچویں مقام پر اوررادھا یادو ساتویں مقام پر ہے ۔ اس فہرست میں انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹون 779پوائنٹس کے ساتھ پہلے اورآسٹریلیا کی میگن شٹ دوسرے مقام پر ہے ۔

میکسویل کا لنکا شائر سے معاہدہ
لندن۔4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کلب لنکا شائر کا رواں برس منعقدشدنی ٹی 20 بلاسٹ 2020ء کیلئے آسٹریلیائی آل راؤنڈرگلین میکسویل سے دوبارہ معاہدہ طے ہوا ہے۔ میکسویل ابتدائی آٹھ میچوں کیلئے دستیاب ہونگے۔