۔16 سالہ ہندوستانی نژاد کوہ پیما 500 فیٹ بلندی سے گرپڑا ‘ محفوظ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ایک 16 سالہ ہندوستانی نژاد کوہ پیما گرباز سنگھ امریکہ کے شہر اوریگان میں 11,240 فیٹ بلند جبل ہود پر 500 فیٹ کی بلندی سے گرپڑا ۔ یہ کناڈا سے تعلق رکھتا ہے اور گرنے کی وجہ سے اس کے پیر کی ہڈی ٹوٹ گئی ۔ اسے اب سرجری کی ضرورت ہے ۔ بچاو اور راحت کار عملہ کو چار گھنٹوں میں وہاں تک رسائی حاصل ہوئی اور اسے پہاڑسے اسٹریچر پر نیچے لانے مزید چار گھنٹے درکار ہوئے ۔ اس لڑکے کے پیر کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور اس کیلئے اب سرجری کی ضروری ہوگئی ہے ۔