۔16 ماہی گیر کے دو قاتلوں کو جنوبی کوریا نے شمالی کوریا بھیج دیا

   

سیول 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا نے 16 ساتھی ماہی گیروں کو ایک ماہی گیر کشتی میں ہلاک کرنے والے دو مشتبہ ماہی گیروں کو شمالی کوریا واپس بھیج دیا۔ ان دونوں کو بین کوریا سمندری حدود کی خلاف ورزی پر جنوبی کوریائی حکام نے گرفتار کیا تھا۔ جنوبی کوریا کی وزارت اتحاد کے ایک ترجمان نے کہاکہ ’ان سے ہمارے عوام کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہے کیوں کہ یہ مجرمین ہیں جنھیں بین الاقوامی قوانین کے تحت پناہ گزینوں کے طور پر قبول نہیں کیا جاسکتا‘۔