نوئیڈا ۔31مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ضلع نظم و نسق نے ایک کمپنی سے وابستہ 16ملازمین کورونا وائرس کے ٹسٹ میں مثبت پائے جانے پر اُس فرم کو مہربند کردیا ہے۔ اس کمپنی کے انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی کہ وہ بیرونی شہریوں سے کام لیتے ہوئے محکمہ صحت کے قواعد کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔ اس کمپنی کے دیگر ملازمین بشمول منیجنگ ڈائرکٹر بھی حال ہی میں برطانیہ سے واپس ہوئے ہیں۔