۔17 سالہ لڑکی اقوام متحدہ کے ادارہ کیلئے سفیر

   

سورت : گجرات کے شہر سورت کی 17 سالہ لڑکی کو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی جانب سے ہندوستان کیلئے علاقائی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ خوشی چندالیا نے اپنے مکان کے آس پاس ہرے بھرے ماحول کی عمدگی سے دیکھ بھال کرتے ہوئے اسے خوبصورت بنایا جس کا چرچہ ہوا ۔ اس کے ساتھ خوشی کی ماحولیات میں دلچسپی بڑھنے لگی اور اس نے کئی ماحولیاتی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ وہ فروری 2021ء تک یو این کے مختلف بیداری پراجکٹس میں حصہ لے گی۔