٭ راجستھان رائلس آئی پی ایل 2020ء کے ہراج میں 17 سالہ یشسوی جیسوال کو 2.4 کروڑ روپئے میں خریدا ہے۔ کنگس الیون پنجاب کی شریک مالک پریتی زنٹا نے ٹوئیٹر پر آئی پی ایل کی ستائش کی۔ پریتی زنٹا نے لکھا ہیکہ 17 سالہ یشسوی دو سال قبل تک اپنی گذر بسر کیلئے گولیوں میں پانی پوری فروخت کرتا تھا لیکن آج اس باصلاحیت کرکٹر کو 2.40 کروڑ میں خریدا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل حقیقت میں ایک ایسا مقام ہے جہاں خواب شرمندہ تعبیر ہوتے ہیں۔