حیدرآباد /7 فروری ( پی ٹی آئی ) ایک اٹھارہ سالہ نوجوان نے جو ممنوعہ ماویسٹوں سے وابستہ تھا آج خود کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ کہا گیا ہے کہ پی سنتوش عرف وکرم نے 2018 میں ملیشیا رکن کی حیثیت سے ماویسٹوں میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ اس نے سوڈی جوگیا کے اثر کو قبول کرتے ہوئے یہ شمولیت اختیار کی تھی ۔ سنتوش تاہم اپنے افراد خاندان کے ساتھ پرسکون زندگی گذارنا چاہتا تھا اسی لئے اس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ بھدرادری کتہ گوڑم پولیس نے روپوش ماویسٹوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوںکو تر ک کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہوجائیں اور راست ‘ رشتہ داروں کے ذریعہ یا جان پہچان والوں کے ذریعہ پولیس سے رابطہ کریں۔