۔18 سال سے زائد عمر کی لڑکیاں اب محرم کے بغیرعمرہ کرسکیں گی

   

جدہ ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب 18 سال سے زائد عمر کی خواتین کو کسی محرم کے بغیر کی اجازت دینے پر غور کررہا ہے۔ حج و عمرہ کونسل کے نائب صدر عبداللہ قاضی نے کہا کہ 18 سال سے زائد عمر کی خواتین کو محرم مرد کے بغیر اپنے طور پر مقدس سفر کی اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ توقع ہیکہ 18 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں اور خواتین کو سیاحت اور عمرہ کے مقصد سے ویزا جاری کرنے سے متعلق بہت جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ اس مملکت میں فی الحال 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو تنہا حج و عمرہ کرنے کی اجازت تھی۔