۔18 نئے دہشت گرد،حکومت ہند کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے یو اے پی اے کے تحت 18 افراد کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے آج کہا کہ قومی سلامتی کو تقویت دینے کیلئے ، مودی سرکار نے اپنی پالیسی کے تحت 18 افراد کو دہشت گرد نامزد کیا ہے۔ یو اے پی اے ایکٹ کے چوتھے شیڈول میں دہشت گردوں کے نام شامل کیے ہیں۔ فہرست میں شامل افراد کے نام ہیں: ساجد میر ، یوسف مزمل ، عبد الرحمن مکی ، شاہد محمود ، فرحت اللہ غوری ، عبد الرؤف اصغر ، ابراہیم عطار ، یوسف اظہر ، شاہد لیپ ، سید محمد یوسف شاہ ، غلام نبی خان ، ظفر حسین بھٹ ، ریاض اسماعیل صابری ، محمد اقبال ، شیخ شکیل ، محمد انیس شیخ ، ابراہیم مینن اور جاوید چکنا اس فہرست میں شامل ہیں۔ مرکزی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ یہ تمام افراد ملک کی سرحد پر دہشت گردی کارروائیوں میں ملوث ہیں ۔