حیدرآباد 14 نومبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی نے اعلان کیا ہے کہ 18 نومبر کو آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے مجوزہ ’ سڑک بند ‘ کی تائید کی جائے گی ۔ کنوینر آٹو ڈرائیورس جے اے سی محمد امان اللہ خان نے ایک بیان میں آٹو ڈرائیورس کو ہدایت دی کہ وہ آر ٹی سی ملازمین سے اظہار یگانگت اور ان کی ہڑتال کی تائید میں اپنے آٹو سڑکوں پر چھوڑ دیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر ’ جیو اور جینے دو ‘ کی پالیسی کی بجائے ’ مار اور مارتے رہو ‘ کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں۔