٭ جاپان کے 29 سالہ ستوشی اویمتشو پر 19 معذور افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے کا الزام ہے۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ قصوروار نہیں ہے۔ اس کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ذہنی مرض کا شکار ہے۔ستوشی کے حملہ میں دیگر 26 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ واقعات جنوب مغربی ٹوکیو کے ساگا مہارا علاقہ میں 2016 میں پیش آئے تھے۔