لندن ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں دی نیشنل لاٹری ٹکٹ خریدنے والے 19 سالہ سام لاؤٹن کی قسمت اس وقت جاگ گئی جب اس نے 1.04 کروڑ روپئے لاٹری میں جیت لئے۔ اس نے 130 روپئے کا لاٹری ٹکٹ آن لائن خریدا تھا۔ سب سے زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہیکہ لاٹری ٹکٹ خریدنے کے اندرون دیڑھ گھنٹہ اس نے خطیر رقمی انعام جیت لیا۔ اس نے بتایا کہ وہ انعامی رقم کو ڈرائیونگ سیکھنے، نئے مکان کی تعمیر اور نیویارک میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ تعطیلات گزارنے میں خرچ کرے گا۔
