۔1947 کے بعد جی ڈی پی سب سے کم ہونے کا اندیشہ: نارائن مورتی

   

٭ انفوسیس کے شریک بانی نارائن مورتی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی معیشت کو اپنی اصلی حالت پر بحال کرنا اور عوام کو کورونا وائرس کے ساتھ جینے کیلئے تیار کرنا چاہیئے۔ انہوں نے اس اندیشہ کا اظہار کیا کہ ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار ( جی ڈی پی ) 5 فیصد تک گھٹ جائے گی۔73 سالہ نارائن مورتی نے کہا کہ 1947 کے بعد جی ڈی پی کا گروتھ سب سے نچلی سطح تک پہنچنے کا اندیشہ ہے۔کورونا وائرس کے بعد ملک کی معیشت کو شدید نقصان ہوا ہے۔