نئی دہلی : وزیر داخلہ امیت شاہ نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے ان ریمارک پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے 1962 ء میں 15 منٹ کے اندر پیچھے ڈھکیل دیا تھا ۔ اِس وقت بھی اگر کانگریس کی حکومت ہوتی تو چین کو 15 منٹ میں سبق سکھایا جائے گا ۔ امیت شاہ نے سوال کیا کہ کیا واقعی 1962 ء میں چین کو پیچھے ڈھکیل دیا گیا تھا ۔ اگر ایسا ہوتا تو ہم اپنی ہزاروں ایکڑ کی زمین سے محروم نہیں ہوتے ۔ اگر اُس وقت کے وزیراعظم نے کچھ کام اچھے کئے ہوتے تو یہ نہ ہوتا ۔ اُس وقت کے وزیراعظم نے پہلے ہی آکاش وانی پر بائے بائے آسام کہا تھا ۔
