۔1982ء میں رنگا۔بلہ کو بھی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی

   

نئی دہلی۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تہاڑ جیل میں 38 سال قبل دو خوفناک مجرمین رنگا اور بلہ کو بھی نربھئے اجتماعی عصمت ریزی اور قتل جیسے پیمانہ کیس میں 1982ء میں پھانسی پر ڈککادیا گیا تھا۔ ان دونوں بدنام زمانہ مجرمین کو تختہ دار پر چڑھانے کئی دہائیاں گزر چکی ہیں لیکن جرم کی سنگینی اور عبرت کے لیے آج رنگا بلہ کی درندگی کا حوالہ دیا جاتا ہے۔ ان دونوں نے 1978ء کے دوران قلب شہر دہلی میں ایک بھائی بہن کا تاوان کے لیے اغوا کیا تھا لیکن جب انہیں پتہ چلا کہ گیتا اور سنجے چوپڑا ایک بحریہ کے آفیسر کے بچے ہیں تو خوف و ہیبت کا شکار ہوکر انہوں نے دونوں کو اذیت دیتے ہوئے ہلاک کردیا تھا۔ قتل سے قبل گیتا کی عصمت ریزی بھی کی گئی تھی۔ کلجیت سنگھ عرف رنگا خوش اور جسبیر سنگھ بلہ کو پھانسی کی سزاء دی گئی تھی جس پر چار سال بعد تعمیل کی گئی تھی۔