حیدرآباد ء 1983 سے متحدہ عرب امارات میں پھنسی ہوئی ایک حیدرآبادی خاتون مریم بیگم کے افراد خاندان نے ان کی واپسی کیلئے اقدامات کرنے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ مریم بیگم کو 1983 میں جبرا متحدہ عرب امارات کے ایک شہری کے ساتھ بیاہ دیا گیا تھا ۔ بعد ازاں ان کے شوہر نے ان سے قطع تعلق کرلیا ۔ اس کے بعد سے وہ لاپتہ تھیں۔ 2010 میں ان کے افراد خاندان نے ان کا پتہ چلایا جو فجیرہ میں خادمہ کا کام کر رہی ہیں۔ ان کے افراد خاندان نے مرکزی حکومت سے ان کی واپسی کیلئے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے ۔