حیدرآباد۔ آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے 36 ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے سے متعلق اپریل میں جاری کردہ احکامات پر عمل آوری نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ہائی کورٹ کی جانب سے احکامات پر عمل آوری کیلئے بارہا ہدایات کی خلاف ورزی پر آئی اے ایس عہدیدار گریجا شنکر اور آئی ایف ایس عہدیدار چرنجیوی چودھری کو ایک ہفتہ جیل کی سزا سنائی ہے۔ دونوں عہدیدار آج سماعت کے موقع پر عدالت میں حاضر تھے۔ عدالت نے عہدیداروں کے رویہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور احکامات کو نظرانداز کرنے پر دونوں کیلئے ایک ہفتہ جیل کی سزا سنائی۔