۔2 کارپوریشن اور 5 میونسپلٹیز میں مئیرس اور چیرمین کے انتخابات

   

ورنگل کارپوریشن میں ڈپٹی مئیر رضوانہ شمیم ، کھمم ڈپٹی مئیر کی حیثیت سے فاطمہ ظاہرہ کا انتخاب
حیدرآباد ۔ ریاست کے 2 کارپوریشن اور 5 میونسپلٹیز پر مئیرس ڈپٹی مئیر چیرمین وائس چیرمین کے انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا جس پر ٹی آر ایس کا قبضہ ہوگیا۔ کارپوریٹرس ، وارڈ ممبرس کی حلف برداری کے بعد کوویڈ 19 رہنماہانہ خطوط پر انتخابی عمل مکمل ہوا ۔ انتخابات میں ٹی آر ایس نے خواتین کو زیادہ اہمیت دی ۔ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے مئیر کی حیثیت سے جی سدھارانی اور ڈپٹی مئیر کی حیثیت سے رضوانہ شمیم کا انتخاب عمل میں آیا ۔ کھمم میونسپل کارپوریشن کے مئیر کی حیثیت سے پی نریجا اور ڈپٹی مئیر کی حیثیت فاطمہ ظاہرہ کا انتخاب عمل میں آیا ۔ سدی پیٹ میونسپل چیرمین کی حیثیت سے کے منجولہ و وائس چیرمین کنکاراجو کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اچم پیٹ میونسپل چیرمین کی حیثیت سے این نرسمہا گوڑ و وائس چیرمین کی حیثیت سے شیلجہ وشنو وردھن ریڈی کا انتخاب عمل میں آیا ۔ جڑچرلہ میونسپل چیرمین کی حیثیت سے لکشمی رویندر اور وائس چیرمین کی حیثیت سے ساریکارام موہن کا انتخاب عمل میںآیا۔ کونور میونسپل چیرمین کی حیثیت سے بی اور وائس چیرمین کی حیثیت سے ڈی رویندر کا انتخاب عمل میں آیا ۔ نکریکل میونسپل چیرمین کی حیثیت سے آر سرینواس وائس چیرمین ایس اوما رانی کا انتخاب عمل میں آیا ۔ ورنگل کارپوریشن کے انتخابی عمل میں وزراء ای دیاکر راؤ ، گوگولہ کملاکر ، اندرا کرن ریڈی و دیگر نے شرکت کی ۔