۔20ماہ بعد نعش کی آبائی وطن منتقلی

   

حسن آباد۔/16 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد پولیس سرکل کے تحت موضع بسوا پور منڈل کوہیڈا میں آج صبح بحرین میں 20 ماہ قبل زیر تعمیر عمارت سے نیچے گرنے کے سبب فوت ہونے والے35 سالہ جیوتی شنکر نامی مزدور کی نعش بالآخر 20 ماہ بعد آج صبح اپنے آبائی وطن بسواپور کو منتقل ہوئی۔ تفصیلات کے بموجب موضع بسوا پور کا جیوتی شنکر تعمیراتی مزدور کی حیثیت سے مارچ 2016 کو بحرین کی اروڈاس کمپنی میں رجوع ہوا تھا۔ کام کے دوران 21 فبروری 2018 میں ہمہ منزلہ زیر تعمیر عمارت سے گر کر کچھ دن مقامی دواخانے میں زیر علاج رہ کر 18 مارچ 2018 کو اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ جیوتی شنکر کی موت کی اطلاع پر ارکان خاندان نے نعش کو آبائی موضع بسوا پور لانے کیلئے بی جے پی و ٹی آرایس قائدین کے توسط سے متواتر کوشش کرتے رہے۔ جنہیں بالآخر آج کامیابی حاصل ہوئی۔ 20 ماہ بعد نعش کی منتقلی پر موضع میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی عوام میں مہلوک کے خاندان کو 20 لاکھ روپئے ایکس گریشیا منظور کرنے کی ریاستی و مرکزی حکومتوں سے مطالبہ کیا۔