۔20 روپئے کے سکے جاری ہوں گے

   

نئی دہلی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)حکومت پہلی مرتبہ 20 روپئے کے سکے جاری کرے گی جس کی شکل 12 رخی رہے گی اور اجناس کا ڈیزائن بنایا جائے گا تاکہ ملک میں کاشتکاری کے غلبہ کو ظاہر کیا جاسکے۔ ایک ، دو، پانچ اور دس روپئے کے سکوں کی نئی سیریز بھی جاری کی جائے گی جو ڈیزائن میں گول ہوں گے اور سکہ کی قدر ہندی میں تحریر ہوگی۔ نئی سیریز کے سکوں کی اجرائی کی قطعی تاریخ کا اعلان ہونا ہے۔