ریاض:وزارت حج و عمرہ کے ترجمان انجینئر ہشام سعید نے کہا ہے کہ امسال مشاعر مقدسہ میں ہر 20 عازمین کے گرو پ کیلئے ایک صحت نگران مقرر ہوگا۔ میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’مشاعر مقدسہ میں حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے گا‘۔’عازمین کی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مشاعر مقدسہ میں ہر جگہ سماجی فاصلے کا اہتمام کیا گیا ہے‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت صحت اور وزارت حج کے طے کردہ ضابطوں کی نگرانی کیلئے ہر 20 عازمین کیلئے ایک صحت نگران حفاظتی تدابیر پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کیلئے ہوگا‘۔’عازمین کے استقبال کیلئے 4 مرکزی ا سٹیشن مقرر کئے گئے ہیں۔