حسن آباد ۔ مرکزی حکومت کی سفارش پر 15 ویں فینانس کمیشن کی جانبسے ریاست تلنگانہ کو منظور کردہ رقومات میں 20 فیصد حصہ ریاست کے منڈلوں میں منتخبہ عوامی نمائندوں منڈل پریشد ارکان کو مختص کرنے اور مقررہ کوٹہ کو استعمال کرنے کے اختیارات ایم پی ٹی سیز کو دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے حسن آباد ، اکناپیٹ ،کوہیڈا اور بیجنکی منڈلوں سے وابستہ منڈل پریشد ارکان نے آج منڈل دفتر حسن آباد میں انچارج منڈل آفیسر ستیہ نارائنہ کے توسط سے یاددشت وزیر اعلی کے سی آر کو روانہ کی ۔
قومی شاہراہ پر آٹو اور بائیک میں تصادم
اوٹکور۔ حلقہ اسمبلی مکتھل کو جانے والی قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل اور آٹو میں تصادم میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔ 3 افراد میں نرسملو ، آشپا اور رگھو کو شدید زخم آگئے ۔ اطلاع ملتے ہی اوٹکور پولیس پیٹرولنگ گاڑی نے حادثہ میں زحمی افراد کو سرکاری دواخانے کو لیجاکر منتقل کردیا اور پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔
