چینائی : 20 میٹر طویل نیلی وہیل مردہ مچھلی کو سمندرکی لہروں نے بہاتے ہوئے ٹاملناڈو کے ساحل تک پہنچادیا۔ ضلع رامنتا پورم میں ولینوکم بیچ پر اتوار کو قوی ہیکل مچھلی کی نعش دکھائی دی۔ عہدیداروں نے کہا کہ اس وہیل کی عمر تقریباً 4 تا 5 سال بتائی گئی اور اس کا وزن 7 تا 8 ٹن ہے۔ کیلا کرائے فاریسٹ رینجرایس سکندر باشا نے کہا کہ یہ نعش تقریباً ایک ماہ پرانی معلوم ہوتی ہے۔ اس لئے موت کا سبب فی الحال قطعیت سے بتایا نہیں جاسکتا ہے۔