مقبوضہ بیت المقدس ۔ اسرائیل نے حال ہی میں غزہ میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے 200 فلسطینیوں کو ہلاک اور ہزاروں کو زخمی کرنے کے حوالے سے تحقیقات پر پردہ ڈالنے کی کوشش شروع کردی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حقائق سامنے آنے پر بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ مضبوط ہوجائے گا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں تمام ہلاکتوں کی ذمہ داری حماس پر ہے۔