کولکتہ : افغانستان پر طالبان کا کنٹرول قائم ہوجانے کے بعد تمام ممالک وہاں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے کی مسلسل کوششیں کررہے ہیں ۔ حکومت ہند کی جانب سے بھی اپنے شہریوں کو واپس لایا جارہا ہے ۔ کابل میں ہندوستانی ایمبیسی کے تمام ملازمین اور سفیر کو بھی واپس لایا جاچکا ہے ۔ دریں اثناء چیف منسٹر مغربی بنگال نے کہا کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ افغانستان میں بنگالی علاقوں کے تقریباً 200 لوگ پھنسے ہوئے ہیں ۔ ریاست کے چیف سکریٹری کی جانب سے وزارت خارجہ کو مکتوب تحریر کیا گیا ہے کہ مغربی بنگال کے لوگوں کی بھی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جائے ۔