۔200 خواتین کا بحیثیت لائین وومین تقرر

   

دسہرہ کا تحفہ ۔ ملک بھر میں پہلی مرتبہ خواتین کو موقع
حیدرآباد۔ 15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) دسہرہ تہوار تلنگانہ میں 200 خواتین کیلئے ہمیشہ کیلئے یاد گار ہوگیا ہے کیونکہ انہیں برقی پولس وغیرہ پر مرمت کے کام کرنے کیلئے لائین وومن کی حیثیت سے تقرر کے احکام حوالے کئے گئے ہیں۔ یہ ملک بھر میں پہلا موقع ہے جب تلنگانہ میں خواتین جونئیر لائین وومن کی حیثیت سے کام کریں گی ۔ حکومت کی جانب سے طئے کردہ سیفٹی امور کا خیال کرتے ہوئے یہ خواتین برقی کھمبوں پر بھی چڑھ کر کام انجام دیں گی ۔ ٹی ایس ٹرانسکو کے عہدیداروں نے خواتین کو احکام تقرر حوالے کئے جس پر ان خواتین نے خوشی کا اظہار کیا ۔ ٹی ایس ٹرانسکو میں 650 افراد بشمول 199 خواتین کے تقرر کا عمل 2017 میں قطعیت پاگیا تھا لیکن یہ عدالتی کشاکش کا شکار ہوگیا تھا ۔ چونکہ اب اس مسئلہ کوح ل کرلیا گیا ہے ایسے میں ٹرانسکو عہدیداروں نے دسہرہ کے تحفہ کے طور پر خواتین کو احکام تقرر حوالے کئے ۔ تقرر کے قبل خواتین نے کئی امتحان پاس کئے جن میںپولس پر چڑھنا وغیرہ بھی شامل تھا ۔ دسہرہ کے موقع پر احکام تقرر ملنے پر ان خواتین نے بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی وجہ سے ان کا دسہرہ ہمیشہ کیلے یادگار ہوگیا ہے ۔